اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی دوران پاکستان میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے 8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا ، 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےاپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو8 سال بعد نادراکارڈ کے پراسیس کا آغاز ہوگیا ہے ، ذرائع نادرا کا کہنا ہے کہ 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے تینوں میگاسینٹر میں نارا کارڈ پراسیس کیا جارہا ہے ، 8 سال بعد اورنگی کے رہائشی کا نادرا کے رجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کیا گیا۔وزیراعظم نے13 اگست کو نادرا اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا، نادراذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاس ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا ڈیٹاموجودہے ، نادرا کارڈ سے تارکین وطن کے بچے9 ویں جماعت کے بعد بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بینک اکاونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نادرا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ تارکین یوٹیلیٹی کنکیشن ،ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کرسکیں گے اور کورونا ویکیسین کے حصول کے لیےبھی نادرا کارڈ اہم ہوگا۔