?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کی تمام تقریبات اور پروگرامات میں قومی زبان اردو کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جائیں وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدیات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔
اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احکامات دیے ہیں کہ ان کے لیے مرتب اور منعقد کیے جانے والے تمام پروگرام، تقاریب، کانفرنس اور ایونٹ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی زبان ہمارا فخر ہےاور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل سرکاری اداروں سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کے لیے اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال پر زور دیتے رہے ہیں یاد رہے کہ 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آرٹیکل 251 فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کا اطلاق ہم سب پر فرض ہے.
چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فیصلہ بھی اردو میں پڑھ کر سنایا تھا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان بنانے کے احکامات مئی 2014 میں جاری کیے تھے جن پر ایک سال بعد عملدرآمد شروع کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پالیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں
?️ 24 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت
مئی
فیس بک جیسی سوشل میڈیا سائٹس فون کے مائیک پر آپ کی باتیں سنتی ہیں؟ نئی رپورٹ میں اہم انکشاف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی چیز خریدنے کی
ستمبر
غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر
دسمبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا
جولائی
مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت
ستمبر
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار
دسمبر
ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کا خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے
اکتوبر