?️
اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ہے، اس کے خلاف درخواست دینے کی مہلت کل گزر گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے خلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو بے کار قسم کی اپوزیشن ہے، عمران خان مقدر کا سکندر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو میری وزارت نے روکا ہے، ہم ایگل اسکواڈ لارہے ہیں، پولیس کو مضبوط کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں میں اب ویکسی نیشن کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور وہ ویکسی نیشن کرارہے ہیں، جبکہ بھارت میں نو ویکسی نیشن کا بورڈ لگا ہے، پاکستان میں ویکسین دستیاب ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں
مئی
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے
جولائی
الیکشن کے بعد پہلی بار عمران خان سے ملاقات ہوئی، بیرسٹرعلی ظفر
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
ایران کے زیر زمین میزائل شہروں کے بارے میں صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
جون
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان پمز ہسپتال کی پارکنگ سے ’اغوا‘
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو
نومبر
غزہ پر حملوں میں شدت نسل کشی کے تسلسل اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے: حماس
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:حماس نے غزہ پر صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے
جولائی
صہیونیوں میں منشیات کے استعمال اور شراب نوشی میں تشویشناک اضافہ
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے صہیونی معاشرے میں ذہنی صحت کی بگڑتی
جولائی
جلبوع جیل میں صہیونیوں کے حفاظتی اقدامات کی چونکا دینے والی تفصیلات
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے
ستمبر