اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالہ لائی ایکسپریس وے پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شیخ رشید اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 ارب سے زائد مالیت کا منصو بہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپناتے ہوئے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں، یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات مئوثر اور شفاف گورننس کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقدام سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے معیشت کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22۔2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔