?️
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کا طے شدہ441 ارب روپے کا ہدف عبور کرلیا، ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے، بجلی کا فی یونٹ 5 روپے، پیٹرول اورڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم کیا، قوم سے کہتا ہوں ٹیکس دیں وہ پیسہ نچلی سطح تک لگاؤں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے پروگرام کے تحت دو سال میں407 ارب روپے کے قرضے کم لاگت گھروں کی تعمیر، کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 ء میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اس پر ہم نہیں چل سکے، جوانسان اپنے نظریہ سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقےکی ذمہ داری لینی تھی، ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آجائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جا کر علاج کرایا جاسکتا ہے،ساڑھے تین سال میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ روپےکا قرض بغیر سود کے دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہےکہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، گھربنانےکے لیے 55 ارب روپے کے قرض دیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 10 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح
مارچ
ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دین گے: ترک وزیر دفاع
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ یونان نے اعلان کیا کہ ملک کے S-300
اگست
پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
?️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا
جون
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھے بتائیں، بلاول
?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جنوری
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
جرمن لوکوموٹیو یونین کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:جرمن ٹرین ڈرائیور یونین کی جانب سے اب تک کی سب
جنوری
شام سے واشنگٹن کا انخلاء
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے
ستمبر
اسرائیل کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کو متحد ہونا چاہیے: حماس
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے اپنے نئے بیان میں حکومت
دسمبر