وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو دیا  کہ اب بھی کہتا ہوں کہ آپ لوگ لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے اپنی چوری بچانے کے لیے اور کوئی مطالبہ نہیں، پچھلے جلسے میں کہا تھا پی ڈی ایم والوں کو بہت مار پڑے گی، عزت دار انسان کے لیے سب سے بڑی مار ذلت ہوتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ لانگ مارچ کے لیےنہ نکلیں، پی ڈی ایم والوں! خدا کا واستہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اسلام آباد میں تین بڑے سرکاری اسپتال بننے جارہے ہیں، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، ہماری حکومت کے لائے گئے بجٹ کے ڈھائی سال ہوئے ہیں، ہماری حکومت میں پینے کےصاف پانی کے منصوبے، 10ایونیو منصوبہ ہے، ہمارے حلقے میں 15 سال سےکوئی کالج نہیں بنا تھا، اب 4 کالجز بننے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے 4 بنیادی صحت کے مراکز پر کام ہونے جارہا ہے، سابقہ حکمرانوں ںے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، جو پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے، پیر کو وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا انتظار کرنا، وزیراعظم عمران خان پیر کو عوام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستانی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، زندہ قومیں صرف سڑکوں، پلوں سے نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہیں، ہمارے اوپر ایسے حکمران آئے جنہوں نے جائیدادیں بنائیں بیرون ملک خزانے بنائے۔

اسد عمر نے کہا کہ ڈو مور کا مطالبہ نئے پاکستان کے سامنے کیا جس کا جواب ایبسلوٹلی ناٹ میں ملا، پاکستان سب کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتا ہے، جب بھارت پاکستان پر حملہ کرنے جارہا تھا تو وزیراعظم نے دلیری سے فیصلے کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب سن لو! تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ آرہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں

اسپیکر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے سینئر اراکین پارلیمنٹ کی کونسل تشکیل دے دی

🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں

عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں :صدر مملکت

🗓️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں

سندھ : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد

🗓️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز

عمران خان پر حملہ، مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاق کا حکومتِ پنجاب کو خط

🗓️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وزیر آباد میں لانگ مارچ کے

روس کا افغانستان کی صورتحال کے سلسلہ میں انتباہ

🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے

اسرائیلی کمانڈر کا غزہ میں گولانی بریگیڈ کی ہلاکتوں کا بے مثال اعتراف

🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے جنرل اسٹاف کے سابق نائب موشہ کیبلنسکی نے

انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن

🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے