اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں مختلف اور سمیت ملکی معیشت اورروس و یوکرین تنازع پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں عمران روس یوکرین تنازع کےبعد ملکی معیشت اور عالمی چیلنجز پر اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔خیال رہے یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔