?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعطم عمران خان آج قوم سے خطاب میں بہت بڑا اعلان کریں گے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قوم تیار ہو جائے، وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے اور قوم سے کھل کر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ آج قوم سے بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں،قوم تیار ہو جائے وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے اور قوم سے کھل کر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم جانتے ہیں کہ ایک ٹولہ جمع ہو گیا ہے،وزیراعظم تجدید عہد کے لیے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی آنے والے ہیں۔یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں ہمارے 3 ہزار طالب علم ہیں، کل یوکرینی ہم منصب سے پاکستانی طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات ہوئی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طالب علموں کو بارڈ پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان 3 سال کا حساب دیں گے،آصف زرداری 12 سال کا حساب دیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج شام عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور اب تحریک عدم اعتماد آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا۔


مشہور خبریں۔
کاٹز کی اسرائیلی دھمکی پر تحریک انصار اللہ کا ردعمل: "ہم مجرم کو دھمکیاں دینے نہیں دیں گے
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح
اکتوبر
یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے
مئی
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت
فروری
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے
اکتوبر
جو بائیڈن Lviv شہر پر راکٹ حملے کی جگہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر موجود
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: روسی فضائیہ نے کل اعلان کیا کہ روسی فوج نے
مارچ
صہیونی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل میں سنسر شدہ جنگی معلومات کی اشاعت کی عکاسی کرتا ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے کامیاب اور
جولائی
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان
فروری
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر