خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، شبیر احمد شاہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے فوری کردار ادا کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں بی جے پی حکومت کے کشمیر مخالف ایجنڈے پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بی جے پی ،آر ایس ایس کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے ایجنڈے پر عملدرآمدسے روکے۔

شبیر احمد شاہ نے کہا کہ جنوبی ایشاءمیں پائیدار امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز اہلکار انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی انتہا پسند بھارتی حکومت نے اگست 2019کے بعد کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے اور انہیں مکمل طور پر بے اختیار کر دیا۔

شبیر احمدشاہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کی حساسیت کا ادراک کرے ،مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

یاد رہے کہ شبیر احمد شاہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو بالترتیب 2015 اور 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنگ ایران نے واشنگٹن کی مدافعاتی قوت کی ساکھ کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا:امریکی اخبار

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی روزنامے ہیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ

اسپین کا ایسا بحری ہوابرد جہاز جس کے پاس جنگی طیارے نہیں ہوں گے

?️ 2 اکتوبر 2025 اسپین کا ایسا بحری ہوابرد جہاز جس کے پاس جنگی طیارے

گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم نے گمشدہ خزانہ کے عنوان سے اپنے ایک

اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات

?️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق

?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس

مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ

سلیوان کی صیہونی حکومت سے آخری درخواست کیا تھی؟

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے مقبوضہ علاقوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے