🗓️
خیبر پختوانخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے، یہ واقعات جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آئے حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے ضلعی علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ذرائع کا واقعے کی تفصیلات سے متعلق کہنا تھا کہ جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں آپریشن کر رہے تھے اس وقت آئی ای ڈی کا ایک دھماکا ہوا لیکن آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار محفوظ رہے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں حملوں کی زد میں آئے جس میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق لدھا کے ذیلی علاقے اوسے پاس میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی پھٹنے سے 2 جوان زخمی ہوئے۔
اس دوران دہشت گردوں نے لدھا کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا میں واقع جنوبی وزیر ستان کے ہیڈ کوارٹر سے 30 کلو میٹر فاصلے پر تیارزہ میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو متعدد راکٹس سے نشانہ بنایا۔
ضلعی پولیس افسر شوکت علی نے تیارزہ میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری جھڑپوں کے پیش نظر سرحد پر سیکیورٹی فوسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث
🗓️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب
جون
وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس کا دورہ کیا
🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس
جنوری
ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر
🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے
جولائی
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
🗓️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی
عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اپنا کھانا واپس کردیا
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے کمبل، کپڑے اور دیگر
مارچ
انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد
🗓️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز
اپریل