وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی  میں  شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔ اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی ٹی آئی کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔ نوٹیفکیشن میں علی نوازاعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، پی ٹی آئی سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کےسربراہ وفاقی وزیرعلی زیدی ہوں گے۔

کمیٹی میں اللہ بخش انڑ،علی پلھ، امیربخش بھٹو،ارباب غلام رحیم ، ارسلان تاج،اشرف قریشی،بلال غفار،ڈاکٹرسنجے ، غوث علی شاہ،فردوس شمیم،حلیم عادل،خرم شیرزمان ، لال مالہی،لیاقت جتوئی،میاں محمدسومرو،مبین جتوئی ، سعیدآفریدی،سیف اللہ ابڑو،سدرہ عمران،طاہر شاہ شامل ہیں۔

صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمیٹی ممبران کومبارکبادپیش کرتاہوں، امیدکرتےہیں تمام ممبران تنظیم سازی میں معاونت کریں گے، پی ٹی آئی سندھ کی بڑی اورمنظم جماعت بن کر سامنے آئے گی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیاکامقابلہ کرنےکیلئےپی ٹی آئی متحرک ہے، سندھ سےزرداری مافیاکاخاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، 2023ء میں پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے

کیا طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان تنازع کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: برسلز میں پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے طالبان

کورونا: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے

?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل

امریکہ میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست نیو جرسی کے

مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل

تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے

جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ

سات سال بعد پہلی بار یمنی حاجیوں کے چہروں پر مسکراہٹ

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:2016 کے بعد پہلی بار یمنی حجاج کے پہلے طیارے نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے