?️
لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد انداز، مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا، مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی، ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں، مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق ای پی اے فورس نے زیرو پالوشن، اور زیرو پلاسٹک کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔
پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے، صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان
نومبر
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی
دسمبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا
?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
مارچ
عالمی برادری کو صیہونی قتل عام کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے : صنعاء
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کل کے وحشیانہ جرم ، جس کے
ستمبر
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر
سپریم کورٹ نے کل چیف الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے
فروری
یورپی یونین چین کی طاقت کے عروج سے خوفزدہ نہیں ہے: جوزپ بریل
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا
اپریل
پاکستان نے عالمی امن پر بھارت کے ساتھ تصادم کے نتائج سے خبردار کیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کے
مئی