?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد کے جی بی ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری تعداد نے رات گئے سے جی بی ہاؤس اسلام کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور خالد خورشید کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
وزیر اعلیٰ کی نظر بندی پر گلگت بلتستان کے وزرا، مشیر اور معاون خصوصی نے بھی اپنے موبائل فونز بند کر دیے تاہم ایک اہم حکومتی عہدیدار اور افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ کو رات گئے سے جی بی ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مواصلاتی رابطے اور نقل و حمل کو معطل کر دیا گیا ہے، جی بی ہاؤس میں درجنوں پولیس اہلکار مرکزی گیٹ اور اطراف میں موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے قریبی حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، مشیر داخلہ شمس لون، وزیر ثقافت راجا ناصر علی اور وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر ظفر شادم خیل کو بھی گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت گلگت بلتستان باقاعدہ تصدیق سے تاحال گریزاں ہے، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو اسلام آباد میں گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں گھر میں نظر بند کر لیا گیا، ملک پر مسلط مافیا عالمی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ کیا انہیں مسئلہ کشمیر پر اس اقدام کے اثرات کا بھی ادراک نہیں ہے؟‘
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعلیٰ کو گھر میں نظربند کرنے سے بڑی آمریت کی دلیل نہیں ہو سکتی، یہ ذہنی طور پر ماؤف ہو چکے ہیں، طاقت کے نشے میں یہ حواس کھو بیٹھے ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں، باقی 2 صوبوں میں تو غیر منتخب وزرائے اعلیٰ ہیں اور وہ احکامات جاری کر رہے ہیں اور جو عوام کا منتخب کردہ وزیر اعلیٰ ہے اس کو آپ نے گھر میں نظر بند کر لیا ہے؟
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے علاوہ شاہ محمود قریشی، علی زیدی، اسد عمر، فواد چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، ملیکہ بخاری سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں شامل دیگر رہنماؤں کو بھی مختلف کیسز میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے ردعمل میں پارٹی کارکنان کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں دوران احتجاج سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے اب تک 180 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے
جون
مسلم لیگ (ق) نے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کی تصدیق
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما پاکستاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود
دسمبر
ایران کے ساتھ سفارتی حل بہترین نتیجہ ہے: امریکی وزیر خارجہ اور یورپی ٹرائیکا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کی صبح برطانوی،
اپریل
پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین
ستمبر
واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کو پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کرلیا گیا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پہلے جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کو
ستمبر
امریکی ایوان نمائندگان سے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اکثریت سے منظور
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک
مارچ
عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 25 اپریل 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان
اپریل