?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے ، ان سمیت 7 افراد نے بہاولپور کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ طیارے میں سفر بھی کیا تھا۔
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو تمام تر سرگرمیوں سے الگ کر لیا اور انہیں بہاولپور سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ اختیار کریں گے۔
چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ساتھ طیارے میں سفر کرنے والی شخصیات وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ، سی ایس او ، پی ایس او کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی و باء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
یمن کے خلاف امریکی حملے میں استعمال ہونے والے بم کس نوعیت کے تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے
اکتوبر
غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں
جون
اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی
مئی
شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے ترکی کی قومی سلامی کونسل کی ہری جھنڈی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:رجب طیب اردگان کے شام میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں
مئی
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 14 سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر امریکا
دسمبر
این اے 130 سے نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار
?️ 30 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف
دسمبر