وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ  سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کردیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہوئے اتوار کے روزپشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کردیا، منصوبے کے تحت روڈز انفرا سٹرکچر کی بحالی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنے کے لیے اقدامات، مجسموں کی تنصیب، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نظریئے کو ووٹ دیا، ہم انہیں جتنی سہولت دے سکتے ہیں دیں گے، خیبرپختونخواہ میں جتنے قوانین اور پالیسیاں بنیں گی ان کا محور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مفاد ہوگا، کچھ نادان انگلی اٹھاتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں این ایف سی کا ایک فیصد مل رہا ہے لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی خیبر پختونخواہ نے دیں دیگر صوبوں کو مختلف مدات میں خیبر پختونخواہ سے بھی زیادہ پیسے مل رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے وفاق کے ذمے بقایا جات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 2200 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا، ضم اضلاع کے لیے 100 ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر پیسے نہیں دیئے گئے، ضم اضلاع کے 550 ارب روپے بھی وفاق کے ذمے بقایا ہیں، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام تو ہوگیا مگر مالی انضمام نہیں ہوا، مجموعی طور پر خیبر پختونخواہ کے تین ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، این ایف سی میں خیبر پختونخواہ کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے مگر 14.6 فیصد دیا جاتا ہے، ہمیں اپنا پورا حق دیا جائے، وفاق خیبرپختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

انہوں نے پشاور کی بیوٹیفیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور صوبائی دارلخلافہ ہے، اس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پشاور کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے مزید منصوبے لائیں گے، یہ ہمارا چہرہ ہے، عوامی نمائندوں کی مشاورت سے پشاور کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیں گے، بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت پشاور رنگ روڈ، جمرود روڈ، اور جی ٹی روڈ کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا ردعمل

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمنی عوام کے مسلسل محاصرے

مروان برغوطی کی قید تنہائی پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مروان برغوطی کی قید تنہائی

سابق حکومت کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ عطا تارڑ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

جولانی کا شام میں داخلی امن کے حوالے سے نیا بیان

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق جولانی نے دمشق کے علاقے

7 لبنانی بینکوں پر مسلح حملے

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   لبنانی میڈیا نے آج دوپہرجمعہ کو اطلاع دی کہ اس

شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا

?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں

فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک

صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے