?️
راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں کے دوران مقامی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے 500سے زائد طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن چولستان میں بہاولپور کور کے ساتھ گزارا۔
اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دن فوج کے ساتھ پروگرام کے آغاز میں طلبہ کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا گیا، طلبہ نے ٹینک اور اے پی سی کی سواری کی اور پاک فوج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ طلبہ نے ملٹی بیرل راکٹ لانچر کا فائر دیکھا جس کے دوران پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے بھی حملے کا مظاہرہ کیاجس کو دیکھ کر طلبہ کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا، آخر میں طلبہ نے کور کمانڈر بہاولپور سے ملاقات کی اور پاک آرمی کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بے حد تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے
فروری
تجزیہ کار ترکی کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے: اردگان کی حکومت نے یورپیوں
نومبر
مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
ستمبر
یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو
جولائی
لبنانی مزاحمتی تحریک کے حملے میں متعدد صیہونی ہلاک
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جوابی حملوں میں صیہونی
مئی
نیتن یاہو کی موجودگی کے خلاف صیہونیوں/امریکیوں کے مظاہروں کے لیے عالمی نفرت کی گہرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی شہریوں نے اپنے ملک میں بینجمن نیتن یاہو کی
ستمبر
کیا صیہونی فوجی طلبی کا سسٹم ہیک ہوگیا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے فوجی پیغامات میں آنے والے خلل پر اعلان
دسمبر