?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔
دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
مزید کہا کہ فتنۃ الخوارج نوجوانوں کو جھوٹ بولتے ہیں کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔
دہشت گرد کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے یہاں نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔
احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے بتایا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں۔


مشہور خبریں۔
کانگریس کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کے لیے دو امریکی رہنماؤں کوکیا گیا طلب
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی جو 6 جنوری کو کانگریس کی
نومبر
ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے
فروری
لاہور میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کا عظیم اجتماع
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:شہر لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ کے ساتھ
اکتوبر
صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ؛ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی آباد کاروں نے منگل کو مسجد الاقصی پر دھاوا بولا
نومبر
بلنکن کے ریاض کے سفر سے زیادہ اہم ان کا سرد استقبال تھا!
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ صیہونی
جون
غزہ حکومت کا عالمی برادری کی بے حسی پر سخت ردعمل
?️ 9 نومبر 2026سچ خبریں: غزہ میں سردی اور طوفان کے بعد 70 ہزار پناہ گزین
نومبر
غزہ پر اسرائیلی جبر ناکام ہو کر رہے گا: اردوغان
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز زور
ستمبر
ترکی کے ہاتھوں داعش کے 357 دہشت گرد گرفتار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اعلان کیا ہے
دسمبر