?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہوئے اتوار کے روزپشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کردیا، منصوبے کے تحت روڈز انفرا سٹرکچر کی بحالی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنے کے لیے اقدامات، مجسموں کی تنصیب، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نظریئے کو ووٹ دیا، ہم انہیں جتنی سہولت دے سکتے ہیں دیں گے، خیبرپختونخواہ میں جتنے قوانین اور پالیسیاں بنیں گی ان کا محور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مفاد ہوگا، کچھ نادان انگلی اٹھاتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں این ایف سی کا ایک فیصد مل رہا ہے لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی خیبر پختونخواہ نے دیں دیگر صوبوں کو مختلف مدات میں خیبر پختونخواہ سے بھی زیادہ پیسے مل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے وفاق کے ذمے بقایا جات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 2200 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا، ضم اضلاع کے لیے 100 ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر پیسے نہیں دیئے گئے، ضم اضلاع کے 550 ارب روپے بھی وفاق کے ذمے بقایا ہیں، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام تو ہوگیا مگر مالی انضمام نہیں ہوا، مجموعی طور پر خیبر پختونخواہ کے تین ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، این ایف سی میں خیبر پختونخواہ کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے مگر 14.6 فیصد دیا جاتا ہے، ہمیں اپنا پورا حق دیا جائے، وفاق خیبرپختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔
انہوں نے پشاور کی بیوٹیفیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور صوبائی دارلخلافہ ہے، اس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پشاور کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے مزید منصوبے لائیں گے، یہ ہمارا چہرہ ہے، عوامی نمائندوں کی مشاورت سے پشاور کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیں گے، بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت پشاور رنگ روڈ، جمرود روڈ، اور جی ٹی روڈ کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک، کوک اسٹوڈیو پاکستان کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) شارٹ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک میوزیکل پروگرام
اپریل
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملک میں 9 صوبوں کے قیام کی تجویز
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک
جولائی
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے
فروری
صیہونی آباد کاروں کو 17 ہزار ہتھیاروں کے لائسنس دئیے گئے
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ویب سائٹ 0404 نے لکھا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق
?️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رحیم
اپریل
الہندی: ہم کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جو ہتھیار ڈالنے کا باعث بنے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے
جولائی
پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے
فروری