وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کردی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ویلنگ چارجز میں صنعتوں کے لیے 9 روپے کمی اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان نے مشکل حالات میں محنت کر کے 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کچھ لوگوں نے ملک کو تکنیکی طور پر ڈیفالٹ قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں پیرس سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر بات چیت ہوئی، تاہم چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔

ان کے مطابق اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد تک آ چکا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ صورتحال ابھی مزید بہتری کی متقاضی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر پہلے سے دگنے ہو چکے ہیں اور حکومت اخراجات کم کرنے، نجکاری اور شفافیت کے اقدامات کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بیروت کے نواحی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی تیسری لہر

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی۔ مریم نواز

?️ 16 فروری 2026گجرات (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کی صدارت کے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے

ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک

پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے

محمود عباس کا صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان   

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے