بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں 30 جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجگور میں دہشت گردوں سے ایک بینک سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی، جبکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

صدرِ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پاکستان میں مکمل امن و استحکام یقینی نہیں ہو جاتا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کی ہدایات پر سیلابی نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار، نقصانات 700 ارب تک پہنچ گئے

?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف

سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری

?️ 29 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ

ایرانی میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل ایک بے مثال بحران میں مبتلا 

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عرب تجزیہ کار اور سیاسی علوم کے پروفیسر سعد نمر نے

نیتن یاہو اعصابی تناؤ کا شکار

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے آج پولیٹیکو

نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے

صہیونی دشمن کی جیلوں میں غزہ کے بہادر ڈاکٹر کی پہلی تصویر

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: گزشتہ شب پہلی بار صہیونی میڈیا نے اس حکومت کی جیلوں

مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم پر صہیونی فوج کا حملہ 

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی آبادکاروں نے جنوب الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں واقع

فلسطین امریکہ کی عہد شکنیوں کا سب سے بڑا شکار؛ کیمپ ڈیوڈ سے سنچری ڈیل تک  

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے گزشتہ چند دہائیوں میں کیمپ ڈیوڈ سے لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے