🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر اور کشمیری عوام کے محافظ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ہیٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اپنا نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟سوائے لوٹ مار کے ظل سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے، کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں، انہوں نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
کشمیری ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان سے نامہ اعمال مانگنے والی ن لیگ نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار
🗓️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین
مئی
بدعنوان عناصر سےقانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم برآمد کی جائیں
🗓️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال
مارچ
بن زاید اور بن سلمان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف نے مشرق وسطیٰ کے ایک رپورٹر جیمز
جولائی
شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان
🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خزانہ سینیٹر
دسمبر
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
🗓️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ونشریات ذبیح
مارچ
مشہور بالی ووڈ شخصیات کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل کا اظہار
🗓️ 17 اگست 2021ممبئی ( سچ خبریں)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیش آنے
اگست
خیبر پختونخوا:سوات میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری
🗓️ 11 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات اور دیر کی سرحد
اگست