?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے، وزیراعظم کا استقبال کرنے والے گورنرمدینہ نے جوتے پہنے رکھے، حافظ محمد طاہراشرفی اور پاكستانی سفیر بلال اكبر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کے استقبال کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے اپنے جوتے اتار دیے جبکہ موزے/جرابیں پہنے رکھیں، تاہم مدینہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنے والے وفد اور گورنرمدینہ نے جوتے نہیں اتارے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہراشرفی اور پاكستانی سفیر بلال اكبر بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے، وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں نوافل، نماز عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
عربوں کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے امریکہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ نے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے
جنوری
کیا یوکرین کو ملنے والی امریکی فوجی اور مالی امداد کافی ہے؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو مسلسل فوجی اور مالی
مارچ
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے
فروری
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا
جون
Bali’s newest boutique hotel is an art-inspired design hideaway in Ubud
?️ 12 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا؟ بائیڈن کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ابھی
اکتوبر
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری