وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے قوم کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی اور بتایا کہ وزیراعظم آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا خطاب ایک ایسے وقت میں ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر ایک اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

3 مارچ کو ایوان بالا کی 37 نشستوں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہنے والی نشست اسلام آباد کی جنرل نشست تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف و حکمران اتحاد کے امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ تھے اور ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تھے۔

حکمران جماعت کو یقین تھا کہ وہ قومی اسمبلی جو اس نشست کے لیے الیکٹورل کالج تھی وہاں اکثریت کی وجہ سے یہ نشست جیت لے گی تاہم نتائج اس کے برعکس آئے اور اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کرسکے اور 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

دلچسپ امر یہ رہا کہ اسلام آباد سے ہی خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما 174 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ اپوزیشن کی امیدوار کو شکست دیکھنا پڑی۔

اس اپ سیٹ شکست کے بعد جہاں حکومت کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا وہیں اپوزیشن نے اس پر فتح منائی اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر وزرا نے ایک پریس بریفنگ کی اور بتایا کہ وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہفتہ 6 مارچ کو دوپر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین

اسرائیل جنگ کے ذریعہ اپنے سکیورٹی مسائل حل نہیں کر سکتا:امریکی نائب صدر

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل

پنجاب میں شارٹ سرکٹ، کرنٹ اور آگ لگنے کے واقعات کے خاتمے کیلئے ماسٹر پلان تیار

?️ 24 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو بجلی

یوکرینی صدر کی اہلیہ کا مقبوضہ فلسطین کا ممکنہ دورہ

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مستقبل قریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر

ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بعد ٹرمپ: مزید ملازمین کو نکال دیا جائے گا

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: بجٹ بل پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی

شہروں کی دیواروں پر غدار وطن کے بینرز اور پوسٹرز کیا کہہ رہے ہیں؟

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں ’غداری‘ کے الزامات عائد کرنا ایک عام معمول

سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے، قیام امن کیلئے ملکر چلنے کی پیشکش

?️ 1 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے