🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے کی ڈیمانڈ کردی گئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے قومی ایئرلائن سے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے بوئنگ777 طیارے کا تقاضا کیا ہے ، جس کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھا گیا ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ اسٹینڈ بائی رکھا جائے‘ خصوصی پرواز اسلام آباد سے مدینہ ،جدہ ریاض اور واپس اسلام آباد آئے گی ۔ بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے اوراعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ کریں گے اور جہاں وہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گےاور کئی اہم امور پر بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے
🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے
مئی
اسپیکر سے تلخ کلامی پرحکومتی اراکین کا شدید رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے
🗓️ 13 اپریل 2024بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے
اپریل
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
وزیراعظم آج ” میراتھون ٹرانسمیشن” میں بذریعہ فون شرکت کریں گے
🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں
مارچ
سندھ حکومت کی ہر ممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ
🗓️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی
مئی
کیا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ایران نے کیا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملوں کے بارے
جنوری