?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیراحمد کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ جائزہ لیا اور اس کے اقدامات کی تعریف کی۔ شہبازشریف نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اور عوامی خدمات پرتوجہ کو سراہا، انہوں نے نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا حکومتی عزم بھی دہرایا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نیب نے 62 کھرب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری حاصل کی، 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اورجنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کی اور جعلی و فراڈ ہاؤسنگ کے ایک لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے واپس دلوائے گئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے نیب نے ریاست اور شہریوں کے درمیان فاصلے ختم کیے اور عوامی شفافیت کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترقی اور عوامی خدمت کے اقدامات ملک میں احتساب کے فروغ اور عوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے
جنوری
افغانستان میں ایک اور مسجد میں خودکش دھماکہ / 62 شہید اور 70 زخمی
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر قندوز کی شیعہ مسجد پر داعش کے حملے
اکتوبر
سمیر جعجع امریکہ اور اسرائیلی منصوبوں کے مطابق کام کررہے ہیں: لبنانی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے
اکتوبر
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ
کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، رانا ثنااللہ
?️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا
مارچ
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی
ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو
اکتوبر
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری