کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے،پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی۔ اس کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے یکجاہوکر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیاہے،قائدکےاصولوں کےتحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان کی کوشش رہی پرامن طریقےسےافغانستان سےانخلاہو، پاکستان چاہتا ہےافغان قوم اپنافیصلہ خودکرے ،حکومت پاکستان مسلسل اپنےسفارتخانہ کےساتھ رابطے میں رہی۔گورنرسندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کےباوجودتمام جماعتیں متفق ہیں سی پیک بنناچاہیے۔سی پیک کا بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے لیکن آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولناچاہیے.
گرین لائن منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہاہے ، گرین لائن کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے۔