?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں اور آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں۔ مارچ میں یورو بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ای ایس جی بانڈ اور تجارت سے آئی ایم ایف کا 50 سال کا قرض ختم اور پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے میں خسارے کو کم کرنا چاہتا ہے۔
شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ رواں ہفتے چھ ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، آنے والے بجٹ میں جی ڈی پی 5 سے بڑھا کر 5.25 فیصد تک لانے کا ہدف ہے اور جی ڈی پی بڑھانے کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 فیصد پر متوازن ترقی شروع کر دیتے ہیں تو آئی ایم کی ضرورت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قرض کی شرائط کو پورا کرنے کےلیے اقدامات کیے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام 2019 سے تعطل کا شکار تھا۔
شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں یورو بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی شہزادے امریکی اورصیہونی منصوبوں کے حامی
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: پرانے زمانے میں جب کچھ قبائل لوٹ مار کرتے تھے اور
نومبر
بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 17 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف
مارچ
ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن
جون
نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ
دسمبر
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر
تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک
مئی
بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام
فروری
افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان
جون