🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں ہونگیں ، نوشکی کا بھی دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ نوشکی جائیں گے۔
جہاں وہ سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: جامع مسجد پھر سیل کردی گئی، میرواعظ گھر میں نظر بند
🗓️ 20 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض
اکتوبر
ترک صدر کا منافقانہ بیان، ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا
🗓️ 13 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے منافقانہ بیان جاری
جولائی
اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم کا ردعمل
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر
جولائی
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
🗓️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
اگست
چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری
🗓️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن
جون
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون