🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 3 روزہ دوطرفہ دورے پر روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم 26 سے 28 نومبر تک اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ-28) کے اہم اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں ایک اجلاس کے دوران نگران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 676 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا
نومبر
کیا امریکہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا؟
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کو 40 F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت اور 79
فروری
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فیس بک کی بلیک لسٹ کی تشکیل کے حوالے سے
جنوری
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان
🗓️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003
مئی
احاطہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے پر آئی جی کی سرزنش، فوری رہا کرنے کا حکم
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ
ستمبر
بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خلاف جاپان کی بے مثال کارروائی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی پابندیوں کی فہرست
جولائی