وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ دورے کے سلسلے میں نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکومت پاکستان نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی نیویارک آمد کی تصاویر شیئر کیں، جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شہباز شریف کے ہمراہ دورہ امریکا میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وہ دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور سلامتی کونسل میں قیام امن پر کھل کر بات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نیویارک میں امریکی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر گفتگو کی جائے گی۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف اپنے دورہ امریکا میں بل گیٹس اور عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی خصوصی ملاقات کا امکان ہے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم بڑھتے ہوئے سمندری خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر عالمی فورم پر بات کرینگے۔

شہباز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران دوست ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

صدر، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے حلف کے بعد ٹوئٹر کی جزوی سروس بحال

🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز

خطے سے امریکی انخلا یقینی ہے؛ صہیونیوں کی نقل وحرکت پر ہماری مکمل نظر ہے:ایران

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے المنارچینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو

میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں:چوہدری نثار

🗓️ 24 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا امریکہ سے مطالبہ

🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے واشنگٹن انتظامیہ سے مطالبہ کیا

شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان

🗓️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک

اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام

امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل

🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ

امیتابھ بچن کے  مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

🗓️ 5 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے