?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، متعدد سرکاری اداروں کے ریڈ زون میں کام کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے، سرکاری اداروں کے بہت سے بورڈ آف ڈائریکٹرز بدستور غیر فعال ہیں۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق کئی وفاقی سرکاری اداروں کا دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، کئی سرکاری ادارے ریڈزون میں کام کررہے ہیں، ان اداروں کے دیوالیہ ہونے کا صرف امکان نہیں بلکہ قوی امکان ہے، سرکاری اداروں کے بہت سے بورڈ آف ڈائریکٹرز غیر فعال ہیں۔
دستاویز کے مطابق بورڈ ارکان کے پاس مہارت ہے نہ آزادی، بورڈز میں تعینات افسران کے پاس مطلوبہ تجربہ بھی نہیں ہوتا، بورڈ ارکان کے پاس اسٹرٹیجک فیصلے لینے اور احتساب نافذ کرنے کا عزم بھی نہیں ہوتا ہے۔
محکمہ خزانہ کی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر اداروں میں آڈٹ کمیٹیاں غیرفعال یاصرف علامتی ہوتی ہیں، خطرےکےانتظام کے طریقہ کار یا تو بالکل غیر موجود یا محض خانہ پُری تک محدود ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مؤثر نگرانی کی عدم موجودگی نے مالیاتی غلط بیانی اور لاگت میں اضافے کو جنم دیا ہے، بعض صورتوں میں مشتبہ فراڈ جیسے معاملات پیدا ہوئے ہیں، مالی عدم استحکام، اداروں پرعوامی اعتماد کے زوال میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے اندرونی نگرانی کےنظام بار بار بر وقت اصلاحی اقدامات لینےمیں ناکام رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا چین کو انتباہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت کے دورے
دسمبر
افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا وقت ختم
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ڈیبرا لائنز
جون
لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ
?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے
مارچ
عراق کے شیعہ رہنما نے فلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
?️ 15 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق کے شیعہ رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ
مئی
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
لبنانی وزیر: تخفیف اسلحہ کا منصوبہ امریکی ہے
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک شیعہ وزیر نے جو کہ مزاحمت کو
ستمبر
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی
مئی
فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم
فروری