?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خارجہ نے کالم نگار شمع جونیجو کی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اجلاس میں پاکستان کے وفد میں مبینہ شمولیت کے تنازع سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
25 ستمبر کو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا تھا، تاہم ان کی تقریر کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تیزی سے پھیل گئی تھیں، کیوں کہ صارفین نے پس منظر میں شمع جونیجو کو بیٹھے ہوئے دیکھا اور ان کے پرانے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں انہوں نے اسرائیل کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کے بعد آصف نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کی وجہ سے ان کی جگہ کیا تھا، وزیراعظم اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 80ویں اجلاس میں شریک تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خاتون یا جو بھی میرے پیچھے بیٹھی تھیں، یہ سب وزارتِ خارجہ کے اختیار میں ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ 60 برسوں سے ان کی فلسطین کے مسئلے سے جذباتی وابستگی اور ذاتی کمٹمنٹ ہے, انہوں نے بتایا کہ وہ ابو ظہبی میں کام کے دوران فلسطینی دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ رہے ہیں اور آج بھی ان سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر میرا مؤقف بالکل واضح ہے اور میں اسے کھل کر بیان کرتا ہوں، اسرائیل اور صیہونیت سے صرف نفرت ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خاتون کون ہیں، وہ وفد کے ساتھ کیوں ہیں اور میرے پیچھے کیوں بیٹھی تھیں؟ ان سوالات کا جواب صرف وزارتِ خارجہ دے سکتی ہے، میرے لیے ان کی جگہ جواب دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطین کے ساتھ ان کا تعلق ان کے ایمان کا حصہ ہے۔
بعدازاں جمعہ کی رات دیر گئے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزارتِ خارجہ نے شمع جونیجو کا نام لیے بغیر کہا کہ اس نے حال ہی میں یو این ایس سی اجلاس میں وزیرِ دفاع کے پیچھے ایک مخصوص فرد کے بیٹھنے کے حوالے سے سوالات نوٹ کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فرد ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے دستخط شدہ سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں شامل نہیں تھا، جو پاکستان کے 80ویں یو این جی اے اجلاس کے وفد کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ دفاع کے پیچھے ان کی نشست ڈپٹی وزیراعظم/وزیرِ خارجہ کی منظوری سے نہیں تھی۔
ادھر، شمع جونیجو نے بھی ایکس پر اپنے پرانے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یوتھیے مجھے صیہونی کہہ رہے ہیں جبکہ گزشتہ 2 سال سے میں تقریباً روزانہ غزہ کے بارے میں ٹوئٹ کر رہی ہوں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم کہہ رہی ہوں اور اسرائیلی مظالم دکھا رہی ہوں۔
یوتھیا ایک تحقیر آمیز اصطلاح ہے، جو عموماً پی ٹی آئی کے حامیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ پوری مہم میرے خلاف اس لیے چلائی گئی ہے، کیوں کہ وہ صرف مجھ سے ڈرتے ہیں۔
ہنگامہ
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کوئی بھی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر کے پیچھے نہیں بیٹھ سکتا جب تک کہ اسے حکومت کے سرکاری نمائندے کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا ہو۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ تو یہ کس نے ہونے دیا اور کیوں؟ کیا کوئی خفیہ پالیسی ایجنڈا اسرائیل، بگرام بیس یا ابراہام معاہدوں کے حوالے سے چل رہا ہے؟ حکومتِ پاکستان کو وضاحت دینی چاہیے — اس کی ذمہ داری کس پر ہے؟
کمیونٹی الائنس فار پیس اینڈ جسٹس کی ڈائریکٹر مِلحَقہ صمدانی نے کہا کہ شمع جونیجو اسرائیل اور تعلقات کی بحالی کے ایجنڈے کی حامی ہیں، انہیں پاکستان کے یو این جی اے وفد میں شامل کرنا ملک کے لیے اچھا تاثر نہیں ہے۔
دوسری جانب، صحافی احمد نورانی نے کہا کہ جونیجو کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا یا ان کے سفارت کاری سے متعلق خیالات کی بنیاد پر انہیں ‘اسرائیل نواز’ قرار دینا شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گھٹیا کردار کشی کی مہم گندے ذہنوں والے ٹرولز چلا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال اسپین کے روزنامہ ایل پائیس نے
نومبر
حزب اللہ نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مبہم پالیسی کیوں اختیار کی؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:گذشتہ جمعہ کو لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید
نومبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ
ہم ناکامی سے ایک قدم دور ہیں: سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف
ستمبر
صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج
مارچ
کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کرادیے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی ملٹی نیشنل گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا
نومبر
عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران
اکتوبر
امریکی بحری مشقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شرکت
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی بحری فوج کی سینٹرل کمانڈ نے سعودی عرب، متحدہ عرب
فروری