ن لیگ کی سیاست ختم ہو چکی، یہ اب مقدمہ بازی پر اتر آئے، فواد چودھری

?️

دینہ: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب یہ لوگ مقدمہ بازی پر اتر آئے ہیں، انہوں نے مجھ پر 7 ، عمران خان پر 82 مقدمات درج کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختصر نوٹس پر حلقہ پی پی 25 اور 26 سے کاغذات نامزدگی یہاں پر جمع کرا رہا ہوں، انشااللہ پوری پی ٹی آئی الیکشن کے لیے متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کے اوپر اس وقت بین ڈالنے والے سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، وہ سارے لوگ جن کی اس وقت کوئی سیاست نہیں عوام کے اوپر ظلم اور جبر سے حکومت کرنا چاہ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ رات کو میرے اوپر ساتویں ایف آئی آر دی گئی ہے اور عمران خان کے اوپر اس وقت تک 82 کیس کر دئیے گئے ہیں، اگر سیاسی لوگ ہوں تو وہ سیاست کے میدان میں مقابلہ کریں، سامنے آئیں اور ووٹ سے فیصلہ کریں لیکن ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا یہ اتنے احمق ہیں کہ 15 مہینے توشہ خانہ کے اوپر بیانیہ بنایا، یہ گوئنگ لیگ کی اپنی لسٹیں بھی تو سامنے آئی ہیں، رات کو جو توشہ خانہ کی لسٹیں سامنے آئی ہیں وہ ایک ڈے لائٹ رابری ہے جو شریف اور زرداری فیملی نے پاکستانی خزانے پر کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے پائن ایپل کے ڈبے تک نہیں چھوڑے، کچن کے مصالحے اور چمچے تک ساتھ لے گئی ہے اور 15 مہینوں سے انہوں نے عمران خان کے خلاف اربوں روپے کے اشتہارات دئیے، میں سمجھتا ہوں کہ ن لیگ کو معافی مانگنی چاہئے عمران خان سے اور بشریٰ بیگم سے، ان کو توبہ کرنی چاہئے کہ آئندہ ایسی حرکتوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ظل شاہ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بہیمانہ قتل کیا گیا، اب یہ کہتے ہیں کہ جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کے اوپر ہم پرچے دینگے اور پھر یہ نئے نئے پرچے دے رہے ہیں، جنرل سیکرٹری ارسلان پی ٹی آئی کو جس طرح سے اغوا کیا گیا، جس طریقے سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو اٹھایا جا رہا ہے ظلم اور دہشت کی ایک فضا بنانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ کبھی کوئی عوام کی طاقت کے سامنے بھی کھڑا ہو سکا ہے؟ الٹی میٹ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور انشااللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ پاکستان میں ہم نظام بدل کر حالات بدلیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیویارک میں پی آئی اے کی اربوں ڈالر کی جائیداد بڑے پراپرٹی ڈیلرز کی توجہ کا مرکز بن گئی

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی رکھنے والے پھانسی کے منتظر رہیں:عراقی عدلیہ

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: اخبار القدس العربی کے مطابق عراقی عدلیہ نے عراقی تعزیرات کے

پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی

انصار اللہ یمن نے کون کون سے ریکارڈز توڑے؛ایکس صارفین کا اظہار خیال

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے

صیہونی حکومت کے حق میں سعودی اور امارات کی حرکتیں بے نقاب

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی حمایت میں صیہونی عبوری حکومت کے خلاف

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چھ سال قبل

وزیر اعظم کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

?️ 2 جون 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

اپریل، مئی میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

?️ 25 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے