?️
سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران غزہ پر صیہونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض کابینہ کے ان اراکین کو آئرلینڈ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جو غزہ کی تباہی میں شریک ہیں۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ان تمام عہدیداروں کو آئرلینڈ میں داخلے سے روکا جائے گا جنہوں نے غزہ کی تباہی میں کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونیوں کے خلاف آئرلینڈ کا بے مثال موقف: یورپ کی ساکھ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے
مارٹن نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان تمام جرائم کے بعد رات کو کس طرح سکون سے سو سکتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئرلینڈ میں ایسے تمام صیہونی وزراء اور کابینہ ممبران کے داخلے کو روکے گا جو غزہ کے المیے کو بڑھانے میں شریک رہے ہیں۔
وزیراعظم آئرلینڈ نے ان ممالک پر بھی کڑی تنقید کی جو مسلسل صیہونی ریاست کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک صہیونی حکومت کو جنگ جاری رکھنے کے لیے سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
مارٹن نے کہا کہ میں ان ملکوں کے عہدیداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فلسطینی عوام پر اپنی پالیسیوں کے نتائج کے بارے میں سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ کوئی بھی اپنے اعمال کے نتائج سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے غزہ میں اسکولوں، ہسپتالوں، مساجد اور ثقافتی مراکز پر جان بوجھ کر حملوں اور تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومولود بچے بھوک سے مر رہے ہیں، جبکہ امدادی سامان غزہ کی سرحدوں پر روک کر تلف کیا جا رہا ہے، اسی دوران وہ لوگ جو اپنے اہل خانہ کے لیے خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں، گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے: آئرلینڈ
مارٹن نے اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں، ان کا کہنا تھا کہ میں بالخصوص ان ممالک سے کہتا ہوں جن کے پاس اثر و رسوخ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ غزہ میں قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
نومبر
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بیٹوں سے بات کی اجازت بھی نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران
اکتوبر
نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر
جنوبی لبنان کی صورتحال؛ ایک فوجی کی گرفتاری اور مسلسل حملے
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کے بعد 1000 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صیہونی
جون
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون