?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سےپہلے ہٹایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے جس کے بعد نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔
سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ، ہوسکتا ہے عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے،عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا جب کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔
چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اہم اور خطرناک دن ہیں، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی، ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور ن لیگ والے اکثریت سے جیتں گے ، میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے،تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی، ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے، یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔
منظور وسان نے کہا کہ الیکشن 2023 میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گے، عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار بھی ہوں گے، کرپشن کے ن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی ، ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے مشیرزراعت سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظوروسان کی ضمانت میں 5اگست تک توسیع کردی ، پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوئری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی درخواست کی سماعت ہوئی، منظور وسان عدالت میں پیش ہوئے ، نیب کی جانب سے عدالت سے ایک بار پھر جواب کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے، جواب جلد جمع کرائیں۔
منظوروسان کے وکیل ضمیرگھمروایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تیسری بارمسلسل مہلت مانگی جا رہی ہے، ہر بار نیب یہی کر رہا ہے، نیب کو آخری وارننگ دی جائے۔نیب نے جواب دیا کہ انکوئری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ آفس بھج دی ہے، ہیڈ آفس کی جانب سے انکوائری پر اعتراضات لگائے گئے تھے ، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹرکو 5 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان سولر سے 25 فیصد بجلی بنانے والا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے
جون
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے
جون
اسرائیل کے حالات بہت خراب ہیں/ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں:صیہونی سربراہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک بار پھر اس ریاست میں
مارچ
یورپ میں 2025 کے دوران اسلاموفوبیا میں شدید اضافہ، انسانی حقوق کے دعوؤں پر سوالات
?️ 25 دسمبر 2025یورپ میں 2025 کے دوران اسلاموفوبیا میں شدید اضافہ، انسانی حقوق کے
دسمبر
ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی:امریکہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے
دسمبر
پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے
دسمبر
شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ
نومبر