?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور جن افسروں نے انہیں سہولت کاری کی اُنہیں نادرا سے نکالا جا رہا ہے۔
شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر نے کہا ہم مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد بھیج رہے ہیں۔یہ سب جھوٹ ہے اور ان کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔سرحد پر بارڈر لگی ہوئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،اگر بھارتی وزیر داخلہ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ جو ہمارے شکوک ہیں کہ وہ ہمارے لیے مشرق اور مغرب دونوں جانب مسائل کھڑے کرنا چاہتے ہیں وہ درست ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل ای سی ایل سے متعلق اجلاس میں نور مقدم قتل کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی صحت خراب ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں بتائی گئی اور جو بریفنگ دی گئی ہے اس کے مطابق ملزم ہوش و حواس میں ہے اور دماغی طور پر صحت مند انسان ہے۔
مشاہد حسین سید نے بتایا کہ کمیٹی ارکان کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں تاہم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کیس میں دہشت گردی کے دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں
مشہور خبریں۔
کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش
?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے
اپریل
سندھ : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز
جنوری
پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
?️ 28 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات
اگست
زلنسکی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے؛ وجہ؟
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع کے حوالے سے برطانوی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار
جولائی
نتن یاہو کے خاندان کی ایک نئی درخواست
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور مچھیروں پر فائرنگ
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کےمچھیروں اور کسانوں پر فائرنگ کر کے
فروری
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے
فروری