?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، پنجاب میں الیکٹرک بسیں اور خوبصورت بس سٹاپ بن رہے ہیں،مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے دوران ہندوستان کی 22چوکیوں پر قبضہ کیا،پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 7جہاز مار گرائے تھے۔
حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی 7 جنگی جہاز گرنے کی تصدیق ساری دنیا نے کی، پاکستان نے اپنی حدود میں رہ کر ہندوستان کے جہاز تباہ کیے۔ مڈل ایسٹ سینڑل ایشا میں قیادت کون کررہا ہے؟ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اُن کے ملک آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دنیا کی قیادت کر رہے ہیں،مادرِوطن کی مخالفت میں بولنے والے کسی شخص کو نہیں مانتے، اپنے شہداء پر فخر ہے، ان کے خون پر ہزاروں حکومتیں قربان۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کو نیست و نابود کیا، ہمیں ڈیفالٹر اور بھکاری کہنے والے دشمن ملک کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کو تیزی سے ترقی اور استحکام کیجانب لے کر جا رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کل ایک اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان آرہا ہے، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے،پنجاب میں کھیل کے میدان اور ہسپتال نہیں تھے،ہم نے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار
فروری
کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت سکھوں، کشمیریوں کی ہمدردی چاہتا ہے۔ عطا تارڑ
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا
مئی
شہر مزار شریف میں دھماکہ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر کے
اگست
عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر
جنوری
وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست
اردوغان: جو بھی خاموش رہے وہ اسرائیل کا ساتھی ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو
جولائی