نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، پنجاب میں الیکٹرک بسیں اور خوبصورت بس سٹاپ بن رہے ہیں،مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے دوران ہندوستان کی 22چوکیوں پر قبضہ کیا،پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 7جہاز مار گرائے تھے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی 7 جنگی جہاز گرنے کی تصدیق ساری دنیا نے کی، پاکستان نے اپنی حدود میں رہ کر ہندوستان کے جہاز تباہ کیے۔ مڈل ایسٹ سینڑل ایشا میں قیادت کون کررہا ہے؟ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اُن کے ملک آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دنیا کی قیادت کر رہے ہیں،مادرِوطن کی مخالفت میں بولنے والے کسی شخص کو نہیں مانتے، اپنے شہداء پر فخر ہے، ان کے خون پر ہزاروں حکومتیں قربان۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کو نیست و نابود کیا، ہمیں ڈیفالٹر اور بھکاری کہنے والے دشمن ملک کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کو تیزی سے ترقی اور استحکام کیجانب لے کر جا رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کل ایک اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان آرہا ہے، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے،پنجاب میں کھیل کے میدان اور ہسپتال نہیں تھے،ہم نے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

مشہور خبریں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف

لبنانی وزیر اعظم: یونیفل کے خلاف بار بار جارحیت ملک کے جنوب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان میں اقوام متحدہ کی

ابو عبیدہ: نیتن یاہو کی کابینہ صیہونیوں سے جھوٹ بولتی ہے

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام

نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی  

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا تجزیہ

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت نہ

عراقی سرزمین پر بار بار حملوں سے ترکی کے مقاصد

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں:  شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد

بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ

کیا حقیقت میں امریکہ غزہ میں امن چاہتا ہے یا سیاسی فریب ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ خود کو غزہ میں امن کا حامی اور ثالث ظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے