نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔

این ایچ اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے ملتان سے سکھر 1800 روپے، ڈی آئی خان سے ہکلہ 1000 روپے، حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے تک 450 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے اسلام آباد کے لیے 1800 روپے اور کراچی سے حیدرآباد کے لیے 550 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نوٹی فکیشن کے مطابق کمرشل گاڑیوں، 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹیگ کی حامل گاڑیوں کے ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ٹیگ ایک قسم کی الیکٹرانک چپ ہے جو گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کی دائیں جانب لگائی جاتی ہے، ٹیگ اسکین ہوتے ہی گاڑی چلانے والے شخص کے ایم ٹیگ اکاؤنٹ سے مطلوبہ رقم کاٹ لی جاتی ہے اور اس طرح گاڑی بغیرکسی رکاوٹ کے ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بعد آگے بڑھ جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

2024 میں مجھے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننا ہی پڑے گا: ٹرمپ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مین لائن ون (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے پر

کیا صیہونی ریاست کی صورتحال نیتن یاہو کے قابو میں ہے؟

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو کی

جہاں قائد اعظم کی جتنی بڑی تصویر لگی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے، خالد انعم

?️ 10 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے

پاکستان نےبھارت کے جھوٹے دعوے مسترد کر دئے

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفترخارجہ نے بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان

امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور

جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر

جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے

?️ 29 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) شاہد خاقان عباسی کے مطابق جب فارم 47 جیتتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے