?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کر دی تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی غیر متعلقہ یا اجنبی شخص کا نام اُن کے خاندانی ریکارڈ میں درج نہ ہو۔
تفصیلا ت کے مطابق شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے خاندان میں درج افراد کی فہرست گھر بیٹھے چیک کر سکتے ہیں اور انہیں نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر فیملی رجسٹریشن میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ شخص ظاہر ہو رہا ہو تو اس صورت میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے کیوں کہ خاندانی ریکارڈ میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی مستقبل میں سنگین قانونی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے تحت ایف آئی آر اور دیگر سرکاری دستاویزات صرف نادرا میں موجود تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر ہی جاری کی جائیں گی، آپ کی شناخت آپ کی قانونی بنیاد ہے، ہم تمام شہریوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ چند منٹ نکال کر پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ ان ہوں اور اپنا فیملی ریکارڈ چیک کریں، اگر کوئی غلطی نظر آئے تو اسے فوراً درست کروائیں اور ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
بتایا جارہا ہے کہ کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) ایک اہم قانونی، امیگریشن اور ذاتی نوعیت کے امور میں درکار دستاویز ہے، جس کی درستگی نہایت ضروری ہے، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آپ اپنے نادرا رجسٹرڈ خاندانی افراد کی فہرست دیکھ سکتے ہیں، مشکوک یا اجنبی ناموں کی نشاندہی، درستگی یا تبدیلی کی درخواست ، تازہ ترین فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کر نے جیسی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو شبہ ہو کہ کوئی غیر متعلقہ شخص ان کے فیملی ریکارڈ میں شامل ہے تو اس صورت مین متعلقہ شہری کو نادرا کی جانب سے فوری اقدام کی تلقین کی گئی ہے اس مقصد کے لیے چاہیں تو موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی نادرا دفتر جا کر معاملہ رپورٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ شہری اپنی شناخت کو محفوظ بنا سکیں اور مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچ سکیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا بڑا جوا
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل
مارچ
کہیں ہم خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہے؟اسد قیصر کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی
جولائی
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار
فروری
ایرانی مسلح افواج کا شمار دنیا کی اعلیٰ ترین فوجی طاقتوں میں ہوتا ہے:گلوبل پاور
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:ایک خصوصی فوجی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی
مئی
خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی
اکتوبر
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست