اردوان کی اسرائیل کو تنبیہ، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش

اردوان کی اسرائیل کو تنبیہ، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش

?️

اردوان کی اسرائیل کو تنبیہ، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش
 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے باوجود غزہ اور مغربی کنارے میں حملے تیز کر رہی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اردوان نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین سے گریزاں ہے اور جنگ بندی کے باوجود فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عالمِ اسلام سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کو مشعلِ راہ بنائیں۔
اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان افطار کرتے ہوئے بھی ظلم کے سامنے نہیں جھکے، جو پوری امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک سینکڑوں فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئی ہیں۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں شہدا اور زخمیوں کی مجموعی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

” بی ایس ایف “ گاڑی سے نوجوان کی موت کے خلاف راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

?️ 3 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 84 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا

?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز

عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

علی باقری حکومت کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: علی باقری کنی، سیاسی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور ایران

کیا جبالیا کےخلاف صیہونی جرنیلوں کے منصوبے کامیاب ہوئے؟ صیہونی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہر الیور لوی کا کہنا ہے کہ جبالیا

خیر پختونخوا: بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 16 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیر پختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر

ایران کے خلاف امریکی طبی ناکہ بندی انسانیت کے خلاف جرم:اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کمیشن کے سالانہ اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے