?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی، عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی ، جہاں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر کیا ہے ، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مہنگائی ریلیف پیکج کیلئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع پوگی، ماہانہ31 ہزار سے کم آمدن والوں کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، آٹا، گھی اور دالوں کی خریداری کیلئے مستحق خاندان کا فون نمبر متعلقہ کریانہ اسٹورز پر دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 120 ارب کے مختص فنڈز سے شروع کیا گیا احساس راشن, پروگرام غریب گھرانوں اور نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی احسن اقدام ہے ، 6 ماہ پر محیط اس پروگرام سے دو کروڑ گھرانوں کے تقریباً دس کروڑ افراد کو آٹا ، دال اور گھی پر ماہانہ ایک ہزار روپیہ سبسڈی دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے لاہور میں سینیئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کو احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا ، بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن و براڈکاسٹنگ فواد چوہدری اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف
فروری
میں نے ایران پر ٹرمپ کے فوجی حملے کو روکا: مارک اسپیر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کے سیکرٹری دفاع مارک اسپیئر نے کل اتوار
مئی
صیہونی حکومت کے پہلے تجارتی وفد کی سعودی عرب میں موجودگی
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: "I24 نیوز” نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی
ستمبر
عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں
اگست
عالمی بینک کی جانب سے ہندوستان کو 1 بلین ڈالر کی امداد
?️ 5 مارچ 2023عالمی بینک اور حکومت ہند نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال
مارچ
ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر فیصلہ سنا دیا
?️ 10 مارچ 2021اسلام آبا (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس
مارچ
گینٹز نے نکی ہیلی کے ساتھ گفتگو میں رفح میں حماس کو تباہ کرنے پر زور دیا
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: CNN نے رپورٹ کیا کہ ملاقات کے دوران، جو تل
مئی
تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے
دسمبر