?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا
اسی طرح 26 ستمبر کو پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ 23 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور سوات کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لکی مروت کے علاقے شیخ بدین کی پہاڑیوں میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محسوس کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ 19 ستمبر جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مصر سے غزہ کے لیے امدادی کاروان روانہ
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: رفاح بارڈر کراسنگ سے غزہ کے لیے 95 ویں امدادی
دسمبر
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
?️ 7 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس
مئی
اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی
دسمبر
کراچی کے ساتھ معاشی مستقبل جوڑا ہوا ہے: اسد عمر
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے
ستمبر
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری
غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات میں نسل کشی شامل
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت اس قدر ہے کہ اس
جولائی
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد
اپریل
اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا
جنوری