?️
کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے،حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 12.5فیصدتک کیسزپہنچ گئے، ہم مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کرونا کے کیسز 12.5فیصدتک پہنچ گئے ہیں،اسپتال بھرجانے جیسی صورتحال کے قریب آگئے ہیں، کرونا کے مزید پھیلاؤ روکنے کے لئے چھوٹے بڑےاجتماعات پر دفعہ144کےتحت پابندی لگادی گئی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں جمعرات ،جمعہ کو کاروبار بند رہے گا، تاجر برادری کی مشاورت اور سہولت کو دیکھ کر فیصلہ کیا ہے، ہم مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں، مکمل لاک ڈاؤن کا شوق نہیں ،کیسز بڑھیں گے تو مجبور ہوں گے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت کوئٹہ میں کورونا کے 26 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، بلوچستان میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے، بینظیر اسپتال میں ایک اور سول اسپتال میں 3آکسیجن پلانٹ ہیں، مزید دو آکسیجن پلانٹ لگانے کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔
اس کے علاوہ دو نجی کمپنیوں سے صوبےبھرم یں آکسیجن کی فراہمی کامعاہدہ ہے ساتھ ہی کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپتالوں میں مزید آئی سی یو یونٹ بنانےکی ہدایت کی ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طبی شعبےکو تمام سہولتیں فراہم کررہےہیں، عوام سے اپیل ہے کہ کرونا ایس اوپیز پر عمل کریں، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب کرونا کے بڑھتے کیسز اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے بلوچستان میں تمام اعلیٰ اور ثانوی نجی تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رجسٹریشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارےعید تک بند رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
?️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر
قدس کی آزادی عالم اسلام کی ترجیحات میں سرفہرست
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تجزیہ کار نعمت مرزا احمد نے ایک انٹرویو میں اس
اپریل
انصاراللہ کے بارے میں امارات کی امریکہ سے درخواست
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان
جنوری
انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا
?️ 17 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) انسانوں کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا
جنوری
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر
مئی
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں
مئی