عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️

بغداد(سچ خبریں)  عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق نے اپنی بقا کی جنگ خود لڑی ہے اور داعش سے مقابلہ کرنے میں بھی عراقی عوام اور فوج نے اہم کردار نبہایا ہے جبکہ امریکی افواج کا اس میں کوئی کردار نہیں رہا ہے اس لیئے اب عراق میں امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے داعش کو شکست دی اور اب ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2003 کے بعد اس ملک میں المناک صورتحال نے جنم لیا جس میں فرقہ وارانہ فسادات، عوام کے مابین عدم مساوات اور غیر مساوی تقسیم کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے خانہ جنگی ہوئی اور نتیجے میں عراقی بے گھر ہوئے اور مارے گئے جبکہ باقی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور ملک کی سیاسی جماعتیں امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کا وجود غیرقانونی ہے اور انہیں فوری طور پر عراق سے نکل جانا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے

علاقائی کشیدگی کے دوران برکس کے استحکام بخش کردار پر ہندوستان کا اصرار

?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: جہاں نئی دہلی میں برکس کا دو روزہ اجلاس اراکین

معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے

The Sacred Balinese "Fire Horse” Dance: Sanghyang Jaran Dance

?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف 

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی

اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں

?️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور

وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم 

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ

سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر: یونیسیف

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے