مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے: مرادعلی شاہ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہرسے بچاؤ کے لئے  عوام کوانتباہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ  مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے، ایسے دفاتر کو سیل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 سے 28 اپریل تک صوبے میں کورونا مثبت کیسزکا تناسب 10.75 فیصد رہا ہے جب کہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اورباقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے اور اس پر سخت اقدامات کرنے ہوں گے، کاروبار کے اوقات کارکو صبح 6 سے شام 6 بجے تک یقینی بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے کاروبار کے اوقات کے معاملے پر  ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے، ایسے دفاتر کو سیل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا سندھ میں داخلہ منع ہے، اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو واپس جانے نہ دیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی، خدشات برقرار ہیں، جلیل عباس جیلانی

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے

یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے

کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟

?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے

برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات

امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ

جانسن کا استعفیٰ برطانوی غیر مہذب پالیسیوں کا نتیجہ تھا: مدودوف

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں:   روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے جمعرات کو

افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق

کان نیٹ ورک کا دعویٰ: اسرائیل غزہ کے تین مقامات پر طویل مدتی موجودگی کا ارادہ رکھتا ہے

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی کان نیٹ ورک کے مطابق اسرائیلی فوج قیدیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے