?️
اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں چین نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر قسم کے تعاون، جن میں طبی سہولیات اور معاشی معاونت شامل ہے، کا عزم دوہرایا ہے۔
چین کی جانب سے یہ یقین دہانی منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں مشترکہ رد عمل میں کی گئی، جس میں چین، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ‘وزرائے خارجہ کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے اقدامات کو سراہا گیا، چین اپنے صدر شی جن پنگ کے اس اہم بیان پر عمل پیرا ہوگا جس میں انہوں نے عالمی طور پر شہریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی اور شریک ممالک کے لیے ویکسین کے حوالے سے لچکدار انداز میں معاونت کو جاری رکھنے کا کہا تھا، جس میں کووڈ-19 کی ویکسین کی مشترکہ تیاری بھی شامل ہے’۔
کانفرنس میں موجود وزرائے خارجہ نے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا مشاہدہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور بھارت کو اس اہم موقع پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے سے متعلق اظہار خیال بھی کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس تمام اقوام عالم کے لیے مشترکہ دشمن ہے اور ساتھ ہی تمام اقوام پر زور دیا کہ ‘تعاون اور یکجہتی کے ذریعے ہی اس وبا کے خلاف کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے’۔
اس موقع پر چین نے کانفرنس کے شرکا کو بتایا کہ وہ ایشیا کے پانچوں ممالک کو طبی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
کانفرنس کی شرکا کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون کا عزم دوہرایا گیا اور یہ تسلیم کیا کہ ‘وائرس کی ابتدا کے حوالے سے جانچ سائنس اور کلوبل مشن کا کام ہے’، انہوں نے معاملے پر سیاست کرنے کی بھی مخالفت کی۔
ورزائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے ویکسین اہم ہتھیار ہے، جو مساوات اور انصاف کی بنیادوں پر تقسیم کی جانی چاہیے، انہوں نے خبردار کیا کہ ‘ویکسین پر قومیت پسندی’ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی کاوشوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں خلا بھی بڑھا سکتی ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس عالمی معیشت پر سنجیدہ اثرات مرتب کررہا ہے، یہ عالمی وبا تمام ممالک کی پائیدار ترقی میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔
وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام کے تحت وائرس سے متعلق اقدامات کے ساتھ محفوظ تجارت کے لیے اپنی سرحدوں کو کھولنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ کا بیجنگ پرسائبر حملوں کا الزام، چین کی تردید
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے بیجنگ میں مقیم سائبر
مارچ
ماہرین فلکیات پہلی بار نظام شمسی کی تشکیل کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں امریکی عوام کی اکثریت کی رائے؛ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امریکی
مئی
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے
اکتوبر
پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب
نومبر
ایران کے خلاف جنگ کی قیمت امریکی عوام ادا کر رہے ہیں: کیلیفورنیا کے گورنر
?️ 10 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے ایران کے خلاف امریکہ کی
مارچ
بن سلمان کا علاقائی دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
دسمبر
شہید یحییٰ سنور کا سب سے بڑا کارنامہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری سیاسی مصنف اور تجزیہ کار، عباس ابوالحسن نے اپنے سوشل
اکتوبر