?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہو چکے ہیں، 89 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہیں، پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے، دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی جگہ پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دہشت گردوں اور ان کے تحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں، ہماری چوائس کلیئر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے روک رکھا ہے؟ ندیم افضل چن کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر
اپریل
2021 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8000 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے کہا ہے کہ 2021
جنوری
میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا
?️ 2 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے
اپریل
غزہ سے امریکہ کو نقصان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری
2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد
جنوری
یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ مشعال ملک
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
روسیہ اور امریکہ نے جوہری خلع سلاح پر مذاکرات نہیں کیے؛ وجہ ؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینین نے کہا کہ روسیہ اور
جولائی