وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ

شہبازشریف عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کارروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ شہباز شریف نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں پر حملوں کو پسپا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 31 جولائی 2025حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا ایک صہیونی اخبار

ایران جنگ کے اثرات؛ امریکہ کے تیل اور پٹرول کے ذخائر میں نمایاں کمی

?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: امریکن پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ (API) کے اعداد و شمار سے پتہ

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال

وزیراعظم آج ٹیلی فون پر براہ راست عوامی مسائل سُنیں گے

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر

جبری گمشدگیوں سے متعلق بل کبھی ’غائب‘ نہیں ہوا، قومی اسمبلی واپس بھیجا جاچکا، سینیٹ سیکریٹریٹ

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیر کو کہا ہے کہ

تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے