?️
پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، زنا بالرضا کے لیے آسانیاں اور جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے لیے قانون سازی کا مطلب ہے کہ ہم ابھی بھی نوآبادیاتی اور غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، قرآن اور سنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، جبکہ ملکی آئین میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت مسلح گروہوں کے خلاف آپریشنز بھی کررہی ہے اور دوسری جانب ایسے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جن سے ان کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زنا بالرضا کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، اور جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، اسلامی نظریاتی اس بل کو مسترد کرچکی ہے، تمام علما اور ان کی تنظمیں جماعتیں بھی اسے قرآن اور سنت کے منافی قرار دے چکی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے مزید کہا کہ ہم اس بل کو مسرد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عملی اقدامات کی طرف بھی جائیں گے، صوبوں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں اس حوالے سے بڑی پریس کانفرنس کی جائے گی اور عوامی شعور بیدار کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چین کی قیادت میں ایشیا ایک نیا اکنامک ٹائیگر بننے جارہا ہے، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایک ایشیاٹک فیڈریشن کی طرف جائیں، ایشیا کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ( جنگ کے ) محاذ پر جو عزت ملی ہے، ہمیں اپنی دفاعی قوت پر اعتماد ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی ’ صوبہ بچاؤ تحریک’ کے حوالے سے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ایک شخص لطیفہ سنارہا تھا کہ پیپلزپارٹی کا احتجاج اس لیے نہیں ہے کہ کرپشن کیوں ہوئی ہے بلکہ احتجاج اس لیے ہے کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ صرف الزام کی حد تک بات نہ رہے بلکہ ( کے پی میں کرپشن کی ) عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئں تاکہ قوم کے سامنے صحیح صورتحال آجائے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز مکمل بند کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ
اگست
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز کے خلاف یمنی فوج کا نیا آپریشن
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج نے خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے خلاف
جنوری
سابق وزیراعظم کہتے رہے فیصلے میں خود کرتا ہوں، اب کہتے ہیں اختیار نہیں دیا، وزیراعظم
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی:ایلان مسک
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور امریکہ کے منتخب
نومبر
موساد کے سابق سینئر اہلکار: نیتن یاہو حماس کے ساتھ معاہدے کو روک رہا ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق سینئر اہلکار نے
مئی